السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
دودھ اللہ تعالی کی فراہم کردہ غذاءوں میں سب سے اعلی اور عمدہ غذا ہے۔
دودھ کو تمام غذاءوں کا سردار کہا گیا ہے ۔ دودھ پینے کی دعا میں بھی اللہ
سے یہی دعا کی جاتی ہے کہ اے اللہ ہمیں اس دودہ میں برکت عطا فرما اور اس
سے مزید عطا فرما ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دودھ کوءی معمولی غذا نہیں نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دودھ میں برکت کی دعا کی ہے ۔
بد قسمتی سے ہمارے ملک پاکستان میں خالص دودھ کا ملنا مشکل ہو گیا ہے مشکل
اس لیے کہہ رہا ہوں کہ خالص دودھ کا ملنا اب بھی ممکن ہے لیکن تھوڑی کوشش
کرنی پڑتی ہے ۔ ہمارے ملک میں دودھ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھینس،
گاءے اور بکری کو دودھ استعمال کیا جاتا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل مجھے بھینس کے
دودھ کے نقصانات کے حوالے سے پڑھنے کا موقعہ ملا جو میرے لیے بالکل نءی
باتیں تھیں اس سے بعد ہم نے بھیینس اور بازاری دودھ کا استعمال ختم کرکے
اپنا لیے گاءے کے دودھ کا انتظام کیا جس کے متعلق ہمیں سو فیصدی یقین تھا
کہ یہ بالکل خالص ہے اپنے آنکھوں کے سامنے دودھ کی چواءی کرتے ہو ءے دیکھ
کر اسے خالص نہ کہنے کی کوءی وجہ باقی نہ تھی ۔
اس بعد ہم نے اپنی ضروریات اور اپنے کچھ دوستوں کے اصرار پر اپنی ملک سروس
کا آغاز کیا الحمد اللہ اب ہم خود اپنی گاءے کا دودھ استعمال کرتے ہیں اور
دوستوں کو بھی فراہم کرتے ہیں ۔ اور یہ سارا کام صرف اس بنیاد پر شروع کیا
کہ ہم اللہ کے بندوں تک اللہ کی عطا کی ہوءی چیز یعنی دودھ کو اس حالت میں
پہنچاءیں جیسا کہ وہ اصل میں اللہ نے عطا کی ہے ۔ ہم اپنے جانوروں کو اپنے
کھیتوں سے چارہ کھلاتے ہیں اور دودھ کی پیداءش کے لیے جانور کو کوءی
انجیکشن بھی نہیں لگاتے۔ ہماری یہ کوشش ہوتی کہ دودھ کو فریز کیے بغیر ہی
ہم آپ تک پہنچاءے تا کہ آپ کو تازہ اور خالص دودہ کی اصل پہچان اور ذاءقہ
معلوم اور محسوس ہو سکے۔
الحمد اللہ اب ہم اپنی اس سروس کا وسعت سے رہے ہیں۔ اس وقت ہماری سروس
کراچی کے علاقے ملیر۔ شاہ فیصل۔ یونیورسٹی روڈ۔ گلستان جوہر اور گلشن اقبال
کے لیے ہے۔
اگر آپ بھی یہ دودھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کے
گھر تک دودھ پہنچاءیں گے۔
رابطہ نمبر۔ عابد علی 03152609151
email: purecowmilk100@gmail.com
No comments:
Post a Comment