توانائی اور غذایت کے اعتبار سے بچے کیلئے سب سے عمدہ دودھ ماں کا ہے عورت
کا ہے۔ اس کے بعد گائے کا دودھ ہے۔ گائے کے دودھ میں پانی 35۔87 فیصد ہوتا
ہے۔ چکنائی 75۔3 فیصد مٹھاس 75۔4 فیصد لحمیات 4۔3 فیصد دنیا کے مختلف
ممالک میں زیادہ تر گائے کا دودھ مقبول ہے۔ مثلا ارجنٹائن، ڈنمارک، ناروے،
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ عالمی اہمیت کے حامل ہیں ۔ یہ ممالک گائیں پالتے
ہیں اور انکے دودھ سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہین ، گائے کا دودھ کثیر الغذا ،
زود ہضم، منی پیدا کرتا ہے ۔ دل کو طاقت بخشتا ہے۔ دماغ کیلئے بھی مقوی
ہے۔ بدن کو موٹا کرتا ہے۔ طبیعت کو نرم کرتا ہے ۔ خفقان ، سیل دق اور
پھیپھڑے کے زخم کو مفید ہے۔ تازہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گائے کے دودھ میں
امینو ایسدذ اور ٹرپٹوفین موجود ہوتے ہیں اور یہ دونوں مل کر نکوٹینک ایسڈ
کی خاصیت پیدا کر دیتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment